لاہور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم بنائی سکیم کے نام پر جعلی واپڈا اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کو گلشن راوی پولیس نے گرفتارکر لیا۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن سید علی نے نو سربازی کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی گلشن راوی نو شیر وان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن راوی اظہر حسین کے ہمراہ پولیس ٹیم بنائی
اس ٹیم نے واپڈا اہلکار بن کر لوٹنے والے اس گینگ کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا اور ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چیکنگ اور ناکہ بندی کی گئی اس دوران ایس ایچ او کو اطلاع موصول ہوئی کہ یہ گینگ ایک گھر میں نوسربازی کی واردات کرکے فرار ہو گیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کرکے اس گینگ کو گرفتار کرلیا، اس گینگ میں منشاء، شہان علی، ابو بکر اور ایک عورت شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق ایس پی سید علی نے بتایا کہ ملزمان گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں اپنے آپ کو واپڈا اہلکار بتا کر فی میٹر 500 روپے ڈیم فنڈ وصول کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، تفتیش کے مطابق اس گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں ایک گرفتار ہو چکی ہے اوردوسری خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم بنائی سکیم کے نام پر جعلی واپڈا اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کو گلشن راوی پولیس نے گرفتارکر لیا۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن سید علی نے نو سربازی کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی گلشن راوی نو شیر وان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن راوی اظہر حسین کے ہمراہ پولیس ٹیم بنائی اس ٹیم نے واپڈا اہلکار بن کر لوٹنے والے اس گینگ کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا