بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان اور پرویز خٹک کی جانب سے گالیوں اور غیرمہذب زبان کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے رہنماء شدید مشتعل،الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے الیکشن کمیشن کی توجہ عمران نیازی اور پرویز خٹک کی طرف سے مخالفین کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اسی وجہ سے وہ گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔

سینیٹر رویبنہ خالد نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے بعد پنجاب والوں کو گدھے کے نام سے تعبیر کیا جبکہ پرویز خٹک اپنے جلسوں میں پختونوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جس پارٹی کی قیادت کی زبان پر صرف گالی گلوچ ہو وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی صوبائی حکومت نے کے پی میں لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں کیا اور صوبے کو 300ارب روپے کا مقروض بنا کر رخصت ہوئے۔ انہوں نے پرویز خٹک کو یاددلایا کہ وہ کسی زمانے میں پیپلزپارٹی کے کارکن تھے اور ان کے گھر پر بھی پیپلزپارٹی کا پرچم لہراتا تھا اب وہ جن کے گھروں پر پیپلزپارٹی کے پرچم لرہا رہے ہیں انہیں گالیاں تو دے رہے ہیں مگر اپنا ماضی بھول گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے الیکشن کمیشن کی توجہ عمران نیازی اور پرویز خٹک کی طرف سے مخالفین کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اسی وجہ سے وہ گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔ سینیٹر رویبنہ خالد نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے بعد پنجاب والوں کو گدھے کے نام سے تعبیر کیا جبکہ پرویز خٹک اپنے جلسوں میں پختونوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…