جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف نے نواز شریف کو واپس لانے کے لئے ان کے ساتھ کیا جھوٹ بولا اور پھنسادیا؟ ملک اب کتنے ہزار ارب کا قرض دار ہوچکاہے؟ اہم سیاسی شخصیت کے انکشافات

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں کرپشن کی وجہ سے پاکستان کو مالی طور پر مفلوج کر دیا گیاہے،ملک کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک منتقل کرنیوالے ڈاکوؤں کو شرم آنی چاہئے ، ان کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ،دس سالوں کے دوران ملک کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچادیا گیا ہے ،

کرپشن کی وجہ سے ہونیوالا نقصان عوام برداشت کررہے ہیں،ملک کے اندر بیٹھی بعض قوتیں حالات خراب کر کے الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہیں،شہباز شریف نے نواز شریف کو واپس آنے اور استقبال کیلئے لاکھوں افراد جمع کر نے کا کہہ کر ان کے ساتھ کھیل کھیلا ،25جولائی کے بعد شہباز شریف بھی کرپشن کیسز کے شکنجے میں آکر جلد اڈیالہ جیل پہنچیں گے، 35ارب روپے کرپشن کے پیچھے زرداری ہیں، وہ بتائیں ان کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے؟،مجھے سیکیورٹی کے پیش نظر جلسے منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے، دہشت گردی سے ڈرنے والا نہیں ،23جولائی تک ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تا رہونگا۔ہفتہ کی شام گوہاٹی گراؤنڈ صوابی میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آصف علی زر داری اور ان کی بہن فر یال تال پور کیخلاف 35ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیسز سامنے آئے ہیں، زرداری صاحب یہ بتائیں کہ ان کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے۔نہوں نے کہا کہ زرداری کے دور میں سفارش سے نا اہل لوگوں کو اداروں میں بٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ ادارے مفلوج اور کمزور کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں کرپشن کی وجہ سے پاکستان کو مالی طور پر مفلوج کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ دس سالوں کے دوران ملک کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچادیا گیاہے،

یہ نقصان صرف ملک اور قوم کاہے، یہ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں کی سازش ملک سے باہر بیٹھی قوتیں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کا ساتھ دینے والی ملک کے اندر بیٹھی بعض قوتیں حالات خراب کر کے الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہیں یہ سازشی عناصر ملک میں الیکشن نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے ان کے بھائی شہباز شریف نے لاکھوں افراد کے استقبال کرنے کا کہہ کر ان کے ساتھ کھیل کھیلا ہے ،

صرف سات سے آٹھ ہزار لوگ سڑکوں پر نکلے جبکہ شہباز شریف خود گاڑی کے اندر چھپے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف چھبیس کمپنیوں کے کرپشن کے کیسز آنے لگے ہیں ،میٹرو میں جو پیسہ کمایا گیا اس کے ثبوت بھی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے میاں نواز شریف کو اتنی دولت کہاں سے کمانے کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دس سال قبل پاکستان میں بجلی 2 روپے یونٹ جبکہ آج 9روپے فی یونٹ ہے

اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ نواز شریف کے دور میں ہوا،یہ سارا اضافہ کرپشن کی وجہ سے ہوا ،یہ نقصان عوام بر داشت کرر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کس نے کہا کہ پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا بزنس کرپشن ہے ان کے بعد آصف زرداری کا نمبر آتا ہے، 35ارب روپے کرپشن کے پیچھے زرداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ڈالر اور پاؤنڈز پاکستانی قوم کے پڑے ہوئے ہیں اس لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان نیچے اور ملک کو لوٹنے والے اوپر چلے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی نہیں بلکہ بر طانوی شہری ہے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں منی لانڈرنگ سے کرپشن کر کے بزنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک منتقل کرنے والے ڈاکوؤں کو شرم آنی چاہئے ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ۔ایم ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پچھلی ہر حکومت میں شامل رہے ہیں جو بھی حکومت جاتی ہے ،

خزانہ خالی اور فضل الرحمن کو چھوڑ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو ایم ایم اے بنی ہوئی ہے یہ اسلام کیلئے نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے ہیں کیونکہ گزشتہ حکومت میں ایم ایم اے نے اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ ہماری پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں سود اور جہیز جیسے لعنت کو ختم کر کے سرکاری سکولوں میں ناظرہ قر آن لازمی کیا۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کا دور حکومت پختون عوام کو خوب معلوم ہے ایزی لوڈ اور کرپشن کا چرچہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ مستونگ بم دھماکے میں نواب سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی شہادت انتہائی قابل آفسوس ہے وہ ایک محب وطن پاکستانی تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ صوابی ، ٹیکسلا اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے پیش نظر جلسے منسوخ کئے جائیں لیکن میں دہشت گردی سے ڈرنے والا نہیں ،23جولائی تک ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر تا رہونگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…