پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی حالات کو جواز بنا کر غیر ملکی میڈیا کے ذریعے کیا کام شروع کر دیا گیا،آئی ایم ایفسی پیک کی تفصیلات کیوں مانگ رہا ہے؟پاکستان کے بڑےتاجر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دئیے

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کی تشویشناک صورتحال سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ اور زرمبادلہ بحران سے سی پیک پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ پاک چین فائبر آپٹک کیبل کا افتتاح خوش آئند ہے جس سے روزگار، کاروبار اور رابطوں میں اضافہ، ٹیلی کام کی صنعت کی ترقی اور سب میرین کیبل پر انحصار کم ہو جائے گا۔

اس منصوبہ کی کامیاب تکمیل سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے دنیا کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑرہا۔ پاکستان کے اندرونی حالات سی پیک مخالف لابیوں کی کوششوں اور دیگر عوامل اس منصوبہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتے اور اس پر کام کی رفتار میں کوئی کمی آنے کا امکان نہیں ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک کے مخالفین اور غیر ملکی میڈیا نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی حالات کو جواز بنا کر سی پیک کے خلاف افواہیں اڑانا شروع کر دی ہیں مگر چین نے اس سلسلہ میں بر وقت یقین دہانی کروا کے سازشی عناصر کو خاموش کر دیا ہے۔ سی پیک کے بارے میں جذباتی بیانات، من گھڑت کہانیاں ، مفروضے اور قیاس آرائیاںگردش کرتی رہیں گی جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس منصوبے کی طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے اس سے بجلی کا شارٹ فال کم ہوجائے گا۔قراقرم ہائی وے کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ریلوے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔منصوبے کا محور گوادر ہے جہاں سی پیک منصوبہ بحیرہ ہند سے ملتا ہے سے تمام وسائل پاکستان کے مرکز اور مغربی چین کو جائیں گے، جبکہ پاکستان اور چین میں تیار ہونے والا مال دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔گوادرمیں فری ٹریڈ زون،

اسپیشل اکنامک زون، کوسٹل ہائی وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرضے کی شرط کے طور پرپاکستان سے سی پیک کی تفصیلات جاننے کا خواہاں ہے جسے پاکستان اور چین کی حکومتوں نے چھپا کر رکھا ہوا ہے جسکی اجازت نہ دی جائے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…