جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

’’بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا‘‘ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا ،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے(ن)لیگ کی حالت پر کیا کچھ کہہ دیا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا،شہباز شریف روز اول ہی سے اس “انقلاب” سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا۔

جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، انقلاب آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے بھی نہ نکل سکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس انقلاب سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…