جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

امیدواروں کو ہراساں کیوں کیا جا رہا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری پر چڑھائی

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے امیدواروں کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ،خط میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن انتخابی مہم میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنا بھی قابل قبول نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے امیدواروں اور ان کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر

نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سیاسی جماعتوں نے امیدواروں اوران کے حامیوں کو ہراساں کئے جانے کے الزامات لگائے ہیں ، انہوں نے خط میں کہا کہ یہ درست ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،لیکن انتخابی مہم میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنا بھی قابل قبول نہیں ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلی پنجاب کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…