اسلام آ با د (نیوز ڈیسک) ا سلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں علی الصبح ہونیوالی بارش نے موسم خوشگواربنادیا۔پنجاب کے کئی شہروں میں جمعرات کی صبح ہونیوالی بارش نے گر می اورحبس کا زور ختم کردیا اورشہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اورخلیج بنگا ل سے پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔ ان ہواں میں جمعرات سے تیزی آنے کا
امکان ہے، ایبٹ آباد میں بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارتک اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر میں موسم بھیگا رہے گا۔ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویژن میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔سندھ او بلوچستان میں چند مقامات پربارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔