منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا،پاکستان

datetime 9  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام کر رہا ہے، بھارتی فورسز کے مظالم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ برہان وانی بیس سال کا نوجوان تھا جس کی زندگی من گھڑت الزامات سے اجیرن بنا دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے ان مظالم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ لڑکی کو شہید کیا گیا۔ آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی اور پانچ سال کے بچے کی بینائی چھینی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…