پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کیپٹن (ر)صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر ریلی سے تقاریر کرتے رہے، آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک ۔۔۔! آخری خطاب

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان بٹ پر مشتمل نیب کی دو رکنی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو اپنی تحویل میں لیا ہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

نیب حکام نے صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک بکتر بند گاڑی بھی منگوائی جس میں کیپٹن (ر) صفدر کو لے جایا گیا اس سے قبل کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں اچانک آگئے۔ریلی میں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود تھے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ وہ گرفتاری دینے کیلئے ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر شہباز شریف کے سامنے گرفتاری دینا چاہتا ہوں۔کیپٹن (ر)صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش تاہم( ن) لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ بالآخر شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور دو روز بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔کیپٹن (ر) صفدر نے اتوار کی صبح آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانسہرہ شہر سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے گرفتاری دوں ٗ

گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔کیپٹن صفدر دو روز سے راولپنڈی میں روپوش تھے لیکن نیب کی ٹیم انہیں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تلاش کرتی رہی ٗکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیموں نے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چھاپے مارے ٗ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جاتی رہی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ٗ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تاحال نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو اس سے پہلے 9 اکتوبر 2017 کو بھی نیب مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…