ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کیپٹن(ر)صفدر ایسے گھوم رہاہے جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے،10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کاہوگیا،عمران خان نے کھری کھری سنادیں

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر ایسے گھوم رہاہے جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے،آج بنگلا دیش،بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں ، ٹیکس اس لیے لگتاہے کہ قرضے کی قسط دینا ہوتی ہے،ٹیکس لگنے کی وجہ سے مہنگائی آتی ہے،10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کاہوگیاہے،10 سال میں قرضہ 6 ہزارارب سے27 ہزارارب روپے ہوگیا،10سال میں ملک میں تباہی آئی،

ہم نے پختونخوا میں بیوروکریسی اور پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی،وقت آگیا ہے ملک اکٹھا ہو،بیوروکریسی میں میرٹ لائیں گے۔اتوار کو ایبٹ آباد میں ڈگری کالج میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشرے میں وزیراعظم پکڑا جاتا تو گھر سے باہر نہیں نکلتا، نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا،نیلسن منڈیلا نے قوم کیلئے جیل کاٹی ہے،کیپٹن(ر)صفدر ایسے گھوم رہاہے جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے،سنا ہے باپ بیٹی جمعہ کوپاکستان آرہے ہیں،انہیں پاکستان سے 300 ارب روپے باہر لے جانے کا حساب دیناہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کی تلاشی دی،میں نے منی ٹریل دی،60 دستاویزات سپریم کورٹ میں دیں،آج بنگلا دیش،بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں ، ٹیکس اس لیے لگتاہے کہ قرضے کی قسط دینا ہوتی ہے،ٹیکس لگنے کی وجہ سے مہنگائی آتی ہے ،بجلی اور گیس پر ٹیکس لگانے پڑیں گے،قرضے واپس کرنے کیلیے قیمتیں بڑھانا پڑیں گی،قرضے بڑھنے کی وجہ نااہلی ہے،عمرکرپٹ لوگوں کو بڑے بڑے اداروں میں بٹھایا۔عمران خان نے کہا کہ تیل مہنگا ہوگا تو ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگی، جب 60 روپے سے ڈالر125 روپے پرگیا تو سب چیزیں مہنگی ہوگئیں،10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کاہوگیاہے،10 سال میں قرضہ 6 ہزارارب سے27 ہزارارب روپے ہوگیا،10سال میں ملک میں تباہی آئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ 2013 کا الیکشن فکس تھا،

امپائر اپنے تھے،یہ دونوں مک مکا کر کے ملک لوٹتے ہیں، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک دوسرے کوموقع دیتے ہیں،اللہ کبھی کبھی موقع دیتا ہے،تقدیر بدل لو،25 جولائی کو پاکستان کا فیصلہ آرہا ہے،نوجوانو!آپ کے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈیولپمنٹ ہاؤسنگ اسکیم میں 8ارب روپیکانقصان ہوا،گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 24 ارب روپے کانقصان ہے،اسلام آباد راولپنڈی میٹرو میں 6 ارب روپے کا نقصان ہوا،پختونخوا کا بجٹ 110 ارب روپے ہے،آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ میرے ہاتھ میں ہے،

شہباز شریف نے کہا ایک ڈھیلا چوری کیا ہو تو نام بدل دینا، ہم کئی بار شہباز شریف کا نام بدل چکے ہیں،ہم نے پختونخوا میں بیوروکریسی اور پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی،وقت آگیا ہے ملک اکٹھا ہو،بیوروکریسی میں میرٹ لائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ بیورو کریسی ملک کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے، 27 ہزارارب روپے کے قرضے اتارنے کیلیے قوم کومتحد ہوناہوگا،لیڈرشپ کرپشن میں لگی رہی تو ملک آگے نہیں جائیگا،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ایک آدمی اپنی چوری بچانے کیلیے پاکستان کونقصان پہنچاتاہےْ ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے عدالت کافیصلہ نہیں مانتے،کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا،کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…