اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد موبائل کارڈز پر پندرہ دن کے لیے ٹیکس معطل ہو گیا تھا، جس سے موبائل صارفین کو بہت ریلیف ملا، اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ پندرہ دن بعد مشاورت کے بعد نئی ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا
ہے کہ اس معاملے پر جامع پالیسی مرتب ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے تاحکم ثانی موبائل صارفین کو یہ ریلیف ملتا رہے گا اور موبائل کارڈز پر عائد تمام ٹیکسز معطل رہیں گے۔موبائل صارفین کو عید سے قبل 100 پر 100 کا بیلنس آ رہا ہے اور صارفین اس پر انتہائی خوش ہیں۔