جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10 نمبر کا جوتا لے کر اسمبلی میں جائوں گا، ان چوروں کو الٹا لٹکا کے مارنا ہے، لڑنے دو ان کو ، عمران کے بعد پاکستان میں سب سے اہم آدمی میںہی ہونگا، کپتان شیخ رشیدکو کونساعہدہ دینگے، پنڈی بوائے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس مرتبہ 10نمبر کا ’لِتر‘لے کر اسمبلی جائوں گا، ان چوروں ، ڈاکوئوں کو لمبا لٹا کر مارنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ میرے پاس ہو گا، راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے اس بار تاریخ ساز ووٹ لیں گے۔شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو، سیاسی مخالفین کو قبضہ گروپ اور منشیات فروش قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ وہ 10نمبر کا لِتر لے کر اسمبلی جائیں گے اور چور ڈاکوئوں کو لمبا لٹا کر ماریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے تاریخ ساز ووٹ لیں گے، شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار دونوں حلقوں سے ایک ایک لاکھ ووٹ لینگے۔ ہمارے خلاف باتیں کرنے والے سیاسی مخالفین کے بارے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا فیصلہ تو آچکا ہے اور ہم صادق اور امین قرار دئیے جا چکے ہیں، ان لوگوں کے فیصلے آنے ہیں جن میں ایفی ڈرین کیس بھی شامل ہے۔ ہم شہر کی سیاست میں شرافت کا نشان ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کی سیاست کو قومی اسمبلی میں بدلنے جا رہا ہوں۔ وہ نواز شریف جو میرے بارے میں کہتا تھا کہ میں نہیں ہوں گا تو میں کہوں گا کہ میں تو آرہا ہوں انشااللہ اور نواز شریف نہیں ہو گا۔ مجھے نواز شریف کے قومی اسمبلی میں نہ ہونے کا دکھ ہو گا کیونکہ اگر دشمن اور مخالف ہی نہ ہو تو پھر اسمبلی میرے لئے بے مزہ ہو گی ۔ نواز شریف اگر اسمبلی میں نہ ہوئے تو شہباز شریف اور ان کے گڈو، پپو قسم کے لوگ پھر کیا کرینگے۔ شیخ رشید احمد سے جب سوال پوچھا گیا کہ ن لیگ نے راولپنڈی کے اس حلقے میں بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اس حوالے سے میٹرو کا بھی حوالہ دیا جاتا ہے تو کیا

آپ نہیں سمجھتے کہ ن لیگ اس حلقے میں مضبوط پوزیشن میں ہے جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی شہر میں عسکری، 10کور، جنرل کالونی ، ائیرفورس بیس اور دیگر فورسز کے ہیڈکوارٹر موجود ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی پوڈرئیے کو ووٹ دینگے چاہے دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے۔ شیخ رشید نےن لیگ پر میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کمیشن خور قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کو ہم نے ایجوکیشن دی، میڈیکل کالج دیا، وویمن یونیورسٹی دی، نیشنل کالج آف آر ٹ دیا، انجینئرنگ یونیورسٹی دی۔ شیخ رشید نے اس موقع پر غازی بروتھا پراجیکٹ سے راولپنڈی شہر کیلئے دو سو ملین گیلن پانی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں راولپنڈی شہر کیلئے غازی بروتھا پراجیکٹ سے دو سو ملین گیلن پانی یومیہ لائوں گا جو کہ میرا وعدہ ہے جبکہ فوج کو کی جانیوالی

پانی کی سپلائی کو غریبوں کی بستیوں میں بھی لیکر جائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر راولپنڈی شہر کیلئے تاریخ ساز کام کرینگے اور تحریک انصاف کیساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے تحت این اے 60میں چوہدری نثار کے پرانے حلقے کے علاقے بھی شامل ہو گئے ہیں اور چوہدری نثار تو کبھی ان علاقوں میں ووٹ مانگنے کیلئے آتے ہی نہیں تھے

اور لوگ ان کو ووٹ ڈالنے خود جایا کرتے تھے، ہم پہلی بار لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے کیلئے جا رہے ہیں اور لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کیلئے ، اسلام کیلئے ، ختم نبوت کیلئے ووٹ دو۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے بڑی کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ ختم نبوت کی وجہ سے ساری دینی طاقتیں ہمارے ساتھ ہیں، اس الیکشن میں ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ میری اپنی برادری شیخ برادری

بھی میرے ساتھ جو اس سے پہلے کبھی میرے ساتھ نہیں چلی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی کے نیچے لگ کر نہیں چلا، آئی بورن فری، لِو فری اینڈ وِل ڈائی فری۔ شیخ رشید نےالیکشن کمیشن سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم کو دیکھتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیا جائے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے گھروں والوں کے

ساتھ کسی معاملے پر ڈیل نہیں کی اور نہ ہی میں کبھی کسی وزارت کیلئے کوئی ڈیل کروں گا، حکومت سازی میں میرا اہم کردار ہو گا، تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کی حکومت بننے کے بعدسب سے اہم عہدہ میرے پاس ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں غریبوں کی بستیوں کا معیار بڑھائیں گےاور ان کو سہولیات فراہم کرینگے۔ ان کاکہنا تھا کہ اقتدار میں آکر راولپنڈی کے

بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات بانٹ دینگے۔ شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی شہر میں ناراض ن لیگی قیادت ان کے خلاف اکٹھی ہوئی ہے۔ ان لوگوں کے مفاد کو جب گزند پہنچی تو یہ اکٹھے ہو گئے ۔ اس بار 10نمبر کا ’لِتر ‘لیکر اسمبلی جا رہا ہوں اور ان چور ، ڈاکوئوں کو لمبا لٹا کر ماروں گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…