بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی کے خلاف سندھ میں بھی تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،اہم رہنما نے 2دن کا الٹی میٹم دیدیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہروفیروز (نیوز ڈیسک) پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی کے خلاف سندھ میں بھی تحریک انصاف کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں،پنجاب میں ولید اقبال کے بعد سندھ میں سینئر پارٹی رہنما اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34کے امیدوارحمزہ خان مغل نے سینئرکو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس(جی ڈی اے)سے الائنس رد کرتے ہوئے دو روزکا الٹی میٹم دیتے ہوئے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کا اعلان کردیا،

سوموار کو انصاف ہاؤس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختوان خواہ، پنجاب کے بعد سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفافہ تقسیم کے ساتھ حیدرآباد،شہیدبینظیرآباد،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن کے ٹھٹہ،بدین،سانگھڑ،تھرپارکر،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار، مٹیاری، نواب شاہ،خیرپور، نوشہروفیروز،شکارپور، قمبرشہداکوٹ،گھوٹکی،کشموراضلاع گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس(جی ڈی اے)کے حوالے کردیئے جبکہ دادو، سکھراضلاع لیاقت جتوئی، حیدرآباد،کراچی عارف علوی کے حوالہ کردیا گیاہے،موجودہ حالات میں کراچی سمیت سندھ بھر پاکستان تحریک انصاف کانام نشان مٹ جائے گا، ہم نے پارٹی سربراہ عمران کو حقائق بھیجے لیکن کارکنوں کی آواز کو سنا نہیں جارہا ہے جس سے وہ لاکھوں کارکن مایوسی کا شکار ہیں،کارکن گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس(جی ڈی اے) کوردکرتے ہیں کیونکہ مذکورہ اتحاد روایتی مفاد پرست سیاست دانوں کا ہے جو اپنے مفادات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا سہارا لیکر ایوانوں میں اقتدار کا مزا لینے کے خواب دیکھ رہے ہیں،لیکن مفاد پرست سیاست دان سمجھ لیں کہ پی ٹی آئی کارکن بیٹ کے سوا کسی کو ووٹ نہیں دینگے اور لوٹا سیاست دانوں کا انتخاب میں بائیکاٹ کیا جائیگااس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211سے متوقع امیدوار ڈاکٹر راشد محمود مغل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بیلٹ پیپر پر بیٹ نشان نہیں تو ووٹ بھی نہیں دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…