اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں پولیس کے اندر نچلی سطح سے لیکر اوپر تک تبادلوں اور اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے اور لاہور شہرسے مرد پولیس افسروں کے ساتھ ساتھ تمام خواتین پولیس افسروں کے بھی دوسرے اضلاع میں تبادلے کر دئیے گئے، تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پنجاب پولیس کے لاہور میں تعینات ایک ایسی خاتون پولیس افسر بھی ہے جس کا نگران حکومت بھی تبادلہ نہیں کر سکی ۔ پچھلے کافی عرصے سے لاہور میں تعینات ایس پی سیکیورٹی
عمارہ اطہر کو تبدیل نہیں کیا گیا۔نگراں حکومت نےالیکشن کمیشن کی اجازت سے لاہور سے تمام مرد اور خواتین پولیس افسروں کو تبدیل کرکے دوسرے اضلاع میں بھیج دیا ہےجن میں ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کو لاہور سے قصور، شاہدہ نسرین کو لاہور سے ننکانہ صاحب، صدف فاطمہ کو لاہور سے حافظ آباد اور سائرہ بانو کو لاہور سے نارروال بھیج دیا گیا۔اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جب تمام افسران کے تبادلے کردئیے تو ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو استثنیٰ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔