پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ،بلاول زرداری کی تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی اور نومور پیپلز پارٹی کے نعرے 

22  جون‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی اور نومور پیپلز پارٹی کے نعرے درج کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور پی ایس 108 پر حاجی عبد المجید بلوچ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لیاری میں پیپلز پارٹی مختلف حصوں میں تقسیم نظر آرہی ہے اور پیپلز پارٹی گڑھ لیاری میں روز بہ روز سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں لیاری کے حلقے پی ایس 108 جہاں پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاضی عبد المجیدبلوچ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں وہاں پیپلز پارٹی کے بینرز پر موجودپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حاجی عبد المجید بلوچ کی تصویر پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیاہی پھینکی گئی ہے اور پیپلز پارٹی کے خلاف وال چاکنگ بھی کی گئی ہے ۔ بینرز اور دیوروں پر نو مور پیپلز پارٹی کے نعرے درج کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں لیاری کے حلقہ پی ایس 108 اور پی ایس 107 سےآزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ نے پیپلز پارٹی مخالف نعروں اور پارٹی رہنماں کی تصویروں پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ لیاری پر امن علاقہ ہے یہاں پر ہر امیدواراپنی مہم چلانے میں آزاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاید کچھ شر پسندوں نے ایسی حرکتیں کی ہیں لیاری کے لوگ پر امن لوگ ہیں یہ کسی نے شرارت کی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز نہیں کر سکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…