خورشید شاہ بھی کروڑوں کے مالک نکلے ، تفصیلات سامنے آگئیں 

22  جون‬‮  2018

سکھر(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔دستاویزات کے مطابق خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ، 15ہزار 359 روپے کے ہیں، ان کے پاس ریجنٹ کے علاقے میں 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا گھر ہے جبکہ وہ میمن سوسائٹی میں 20 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کے مالک بھی ہیں۔خورشید شاہ نے دستاویزات میں اسلام آباد

میں 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے اور ان کا ایک کینال کا پلاٹ 55 لاکھ اور دوسرا 8 لاکھ روپے کا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے گھوسری میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے مالیت کی ظاہر کی جبکہ کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے مالیت کی ہے۔سید خورشید شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم میں نارا کاٹن فیکٹری میں 21 لاکھ روپے مالیت کے 25 فیصد شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…