پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی خواتین نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں عالیہ حمزہ کا گھیراؤ کر لیا ،عالیہ حمزہ اور منزہ حسن پر سنگین الزامات عائد

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین نے مخصوص نشستوں کی فہرست مرتب کرنے والی مبینہ مرکزی کردار عالیہ حمزہ کا گھیراؤ کر لیا تاہم سٹاف نے بڑی مشکل سے عالیہ حمزہ کو کمرے سے بچا کر نکالا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما صائمہ شوکت ،ارم بخاری ،فاطمہ عثمان سمیت دیگر خواتین چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن پہنچیں اور زبردستی کمرے میں داخل ہو گئیں جہاں عالیہ حمزہ موجود تھیں ۔ خواتین نے عالیہ حمزہ کا گھیراؤ

کیا اور ان پر شدید تنقید شروع کر دی جس پر عالیہ حمزہ نے اپنے سٹاف کو طلب کیا تو انہوں نے بڑی مشکل سے عالیہ حمزہ کو باہر نکالا ۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام عائد کیا کہ عالیہ حمزہ اور منزہ حسین نے دیرینہ رہنماؤں کو نظر انداز کر کے اپنی من پسند خواتین کو فہرست میں شامل کیا ، یہ کون ہوتی ہیں ہمارے فیصلے کرنے والی ، خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست کا ازسر نو جائزہ لے کر نشستیں میرٹ پر الاٹ کی جائیں،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے اپنا احتجاج جاری رکھیں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…