اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت،لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں‘ ،بات ابھی کی نہیں بلکہ 2007ء میں کیا ہواتھا؟زعیم قادری کی ناراضگی بہت پرانی نکلی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم حسین قادری نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صف میں شامل ہونے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے بہت مشکل اور کٹھن سفر ہے اور میں نے پرویز مشرف کے دور میں یہ سفر طے کیا ہے اس لیے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تذلیل اور پیچھے پھینکنے کا قصہ نیا نہیں بلکہ یہ سلسلہ 2007 سے شروع ہے، لیکن اب میری برداشت ختم ہوگئی تھی۔ناراضگی کے اظہار کے بعد پارٹی کی طرف سے رابطہ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا کیونکہ وہ مجھے جانتے ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ پارٹی قیادت سمیت کوئی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کرے گا۔آزاد گروپ بنانے کے حوالے سے زعیم قادری نے کہا کہ لوگ اس حوالے سے مجھ سے رابطے میں ہیں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ بہت مشکل اور کٹھن سفر ہے اور میں نے پرویز مشرف کے دور میں یہ سفر طے کیا ہے، اس لیے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔مسلم لیگ کے ایک اور ناراض سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ساتھ شامل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار میرے بڑے بھائی اور قابل احترام ہیں، میرا ان سے تعلق سیاست سے بھی پہلے کا ہے اور میں ان کی صف میں بالکل شامل ہوسکتا ہوں، لیکن میرا ان سے بھی اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کوئی آزاد گروپ نہیں بنائیں گے، میں بھی اس وقت کوئی آزاد گروپ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن عام انتخابات کے بعد آزاد گروپ بناؤں گا۔جوتے پالش نہ کرنے کے اپنے جملے سے متعلق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اس لیے کہا کیونکہ گزشتہ 12 سال سے ان جوتے پالش کرنے والوں اور مالیشیوں کو مجھ پر ترجیح دی جارہی ہے، اس وقت بہت تکلیف ہوتی ہے جب یہ جوتے پالش کرنے والے مجھے کہتے ہیں کہ آپ کو اس اجلاس میں نہیں بلانا جبکہ میں نے پارٹی قیادت کو ان تمام حالات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ معاملہ ٹکٹ ملنے کا نہیں، اصول پر اٹل فیصلہ کیا، پارلیمانی بورڈ نے کارکنوں سے بہت ناانصافی کی، ارکان نے اپنے رشتہ داروں کو نامزد کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…