پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید احمد نے گندی زبان بند نہ کی تو نہ صرف حلقے میں انتخابی مہم چلانا اور شہر میں سیاست کرنا ناممکن بنا دیں گے، ن لیگ کا شیخ رشید کو انتباہ

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کے خاندان گندی زبان بند نہ کی تو نہ صرف حلقے میں انتخابی مہم چلانا اور شہر میں سیاست کرنا ناممکن بنا دیں گے 2008کی طرح2018کے انتخابات میں بھی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے ختم نبوت کا نعرہ لگا کر ووٹ مانگنے والا شیخ رشید سانحہ لال مسجد میں سینٹر فارورڈ کھلاڑی تھا آج نظریئے کا الیکشن ہے

اور پارٹی سے الگ ہو کر کسی شخص کی کوئی حیثیت نہیں تمام مسلم لیگی پارٹی قیادت کے فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے متحد ہو کر گھر گھر پہنچ جائیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور62کی تمام یونین کونسلوں کے اور این اے62میں کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب اراکین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ظہرانے کا اہتمام مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم نے کیا تھا ظہرانے میں ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے سجاد خان ،راحت قدوسی ، بیرسٹر عابد وحید شیخ ، حاجی پرویز خان اور تحسین فوادسمیت تمام ناراض اراکین کے علاوہ یونین کونسلوں کے چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں ،کونسلروں اور تمام ٹکٹ ہولڈروں نے شرکت کی مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ 2008کی طرح2018کے انتخابات میں بھی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے انہون نے کہا کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن راولپنڈی شہر و چھاؤنی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں متفق و متحد ہو کر انتخابات میں حصہ لے گی اور نتائج یہ ثابت کریں گے کہ اب مسلم لیگی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں انہوں نے راولپنڈی شہر کے دونوں حلقوں کی تمام یونین کونسلوں کے چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اورکونسلروں پر زور دیا چونکہ اب وقت بہت کم ہے وہ اپنے امیدواروں کا انتظار کئے

بغیر اپنے علاقے کے ہر گھر میں مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں اور اپنی یونین کونسل کی حد بندی کا خیال کئے بغیر بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری اور حنیف عباسی کی مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ اورنواز شریف کا شہر ہے اس شہر پر نواز شریف اور شہباز شریف کا قرض ہے کہ گزشتہ انتخابات میں شکست کے باوجود انہوں نے راولپنڈی میں نہ صرف80ارب روپے کے میگا پراجیکٹ دیئے بلکہ بلدیاتی چیئرمینوں کے ذریعے سوا ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے

سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان نے کہا کہ میں نے کبھی ایک حلقے تک محدود سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ پارٹی کی بنیاد پر سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست میں کامیابی کے لئے ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دینا ہو گی ہم نے ماضی میں شہر اور کینٹ کی تمیز کئے بغیر بلاتفریق کارکنوں اور عوام کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ن لیگ کی ناکامی کی وجہ باہمی اتفاق و اتحاد کا فقدان تھا انہوں نے کہا اس مرتبہ جن کو ٹکٹ ملے وہ یہ نہ سمجھیں کہ انہیں آئندہ بھی ٹکٹ ملیں گے

خواہ وہ میرا بیٹا ہی کیوں نہ ہو جماعت کسی کی وراثت نہیں ہے سیٹ کسی کے لئے مستقل نہیں ہوتی یہاں ہر کارکن کا برابر حق ہے تاہم پارٹی قیادت کے فیصلوں کی پابندی سب پر لازم ہے انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح2003کے انتخابات میں عوام کے سامنے بے نقاب ہونے پر اس کی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں لیکن شیخ رشید جان لے کہ ٹی وی چینل والوں نے اسے ووٹ نہیں دینے آج ختم نبوت کا نعرہ لگا کر ووٹ مانگنے والا شیخ رشید اپنے گرو

پرویز مشرف کے سامنے اس وقت خاموش رہا جب لال مسجد میں بے گناہ بیٹیوں اور بچوں کا کون بہایا گیا انہوں نے شیخ رشید کو سانحہ لال مسجد کا سینٹر فارورڈ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جس دن ن لیگ نے یہ فیصلہ کر لیا کہ اپنی قیادت کے خلاف گندی زبان روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا ہے اس دن شیخ رشید کے لئے حلقے میں انتخابی مہم چلانا یا شہر میں سیاست کرنا ناممکن ہو جائے گا اور یہ اپنی انتخابی مہم چھوڑ کر بھاگ جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس امر پر پہلے ہی غورکر رہے ہیں

کہ جس یونین کونسل سے ن لیگ کے امیدوار کے ووٹ سب سے زیادہ ہوں گے اس یونین کونسل کے 10کارکنوں کو عمرے پر بھجوایا جائے گا لیکن اپنی قیادت کے خلاف شیخ رشید کی گندی زبان روکنے کے لئے اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ ہر یونین کونسل میں یہ اعلان کیا جائے کہ جو شیخ رشید ک وگ اتار کر لائے گا اسے1لاکھ روپے انعام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں اخلاقیات کی حد نہیں پھلانگ سکتا لیکن شیخ رشید اپنی زبان کو لگام دے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم پنجاب میں یہود وہنود کے ایجنٹوں کی حکومت نہیں بننے دیں گے انہوں نے شیخ رشید کو چیلنج کیا کہ اگر پنجاب میں ن لیگ سے زیادہ سیٹین جیت لیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر ن لیگ نے واضح اکثریت حاصل کی تو شیخ رشید سیاست چھوڑ نے کا اعلان کرے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ سرف پنجاب بلکہ مرکز میں بھی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو منزل اور ترقی کا رستہ دکھایا سی پیک منصوبے کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ناچنے والوں کو کوئی موقع نہیں دیں گے اور ایسے ٹولے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے جس کا کردار مشکوک ہو یہودیوں کے مال پر پلنے والے پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب کوئی پتلی تماشہ نہیں چلے گا ہم مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے اور لاہور سے بہتر نتائج راولپنڈی میں دیں گے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے امیدوار حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنی قیادت سے وعدہ کیا ہے کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے تمام قومی وصوبائی حلقوں سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا آج نظریئے کا الیکشن ہے اور پارٹی سے الگ ہو کر کسی شخص کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے حلف دیاکہ نواز شریف اور شہبازشریف نے جو ٹکٹ اعلان کئے ہیں ہم مشترکہ جدوجہد سے ان پر کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا باہمی اتحاد مخالفین کے لئے موت بن چکا ہے انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر انتخابی مہم میں نواز شریف اورشہباز شریف کے خلاف گندی زبان استعمال کی تو اس کی زبان کھینچ لیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں ہم سے کوئی نادانستہ غلطی ہوئی ہو تو اس کی معذرت چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب یہ بات طے ہے کہ 25جولائی کو ہر بیلٹ بکس سے شیر نکلے گا ہماری منزل ہمارا شہر ہے حلقہ این اے 62کے امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا سب سے کم عمر امیدوار ہوں اور مجھے نواز شریف نے ایک فرعون کے خلاف اس لئے ٹکٹ دیا میں اس کا غرور خاک میں ملاؤں لیکن تب ممکن ہو گا جب کارکنوں اور عوام کا تعاون حاصل ہو گا اور ہم ایک طاقت بن کر کامیابی حاصل کریں گے اور پھر شہر کا اختیار عوام کو دیں گے ہم تنقید کی بجائے ایشوز کی سیاست کریں گے اور شہر کے ایشوز حل کریں گے اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ کر کے شہر میں شفاف سیاست کو فروغ دیں گے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ابرار نے کہا کہ 25جولائی کا الیکشن حلقہ این اے60،61اور62کا الیکشن نہیں بلکہ یہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا الیکشن ہے یہ شخصیات کی بجائے نظریات اورپارٹی ٹکٹ کا الیکشن ہے انہوں نے کہا کہ دوران اقتدار ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ہم نہ صرف ان کی معذرت کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں ان کے ازالے کا بھی وعدہ کرتے ہیں انہوں نے کارپوریشن کے چیئرمینوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ انفرادی حیثیت میں ن لیگ کے امیدواروں کی مہم تیز کر دیں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈی کی صدر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں بھی راولپنڈی سے کلین سویپ کرے گی انتخابی نتیجہ ثابت کرے گا شیر جیت کا نشان ہے اور یہ تبھی ممکن ہو گا جب امیدوار اورکارکن متحد ہو کر انتخابی عمل میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہمارا مقابلہ ایسے شخص سے جو فرعونیت کاعملی نمونہ ہے حالانکہ راولپنڈی مسلم لیگ کا شہر تھا جسے ایک لٹیرے نے لوٹ لیا ہم نے اپنا شہر دوبارہ جیت کر یہاں مسلم لیگ ن کا جھنڈا لہرانا ہے انہون نے تسلیم کیا کہ ہم راولپندی میں80ارب روپے کے منصوبے دینے کے باوجود پانی کا مسئلہ حل نہیں کر سکے لیکن آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پانی کو پہلی ترجیح رکھا جائے گا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…