بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یہ وہ نہیں جو کبھی میرا دوست ہوا کرتا تھا،یہ نواز شریف تو انڈین، امریکن اور اسرائیلیوں کے ہاتھوں بک چکا،مریم نواز کیوں اپنے والد کو پھانسی دلوانا چاہتی ہیں ؟ نواز شریف کے دوست اور ملک کے سینئر ترین صحافی نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ وہ نواز شریف نہیں جو کبھی میرا دوست ہوا کرتا تھا، یہ نواز شریف ، انڈین، امریکن اور اسرائیلیوں کے ہاتھوں بک چکاہے، نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کوئی فکر نہیں ، مریم نواز کی سب سے بڑی خواہش اس وقت بینظیر بھٹو بننا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ نواز شریف کو پھانسی ہو جائے، سابق وزیراعظم پاکستان کے دوست اور ملک کے

سینئر ترین صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد کے تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ’کھرا سچ ‘میں اینکر مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئےنواز شریف کے دوست سمجھے جانیوالے اور ملک کے سینئر ترین صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہدنے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جو کبھی میرا دوست ہوا کرتا تھا، یہ نواز شریف انڈین، امریکن اور اسرائیلیوں کے ہاتھوں بک چکا ہے۔ ضیا شاہد نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو میرا نہیں خیال کہ بیگم کلثوم نواز کی کوئی فکر ہے۔ دونوں باپ بیٹی جس طرح ڈیڑھ دو ماہ سے الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں اور ان کے پہناووں اور طرز گفتگو اور چہرہ کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ انہیں بیگم کلثوم نواز کی کوئی فکر ہے۔ ضیا شاہد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی خواہش بینظیر بھٹو بننا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ نواز شریف کو پھانسی ہو جائے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ انہوں نے ن لیگ کے دو اہم ترین رہنمائوں جس میں پرویز رشید بھی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی کہ لگتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دلوانے کے مشن کے بعد اب ان کا مشن نواز شریف کو پھانسی لگوانا ہے۔ضیا شاہد نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو میرا نہیں خیال کہ بیگم کلثوم نواز کی کوئی فکر ہے۔ دونوں باپ بیٹی جس طرح ڈیڑھ دو ماہ سے الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں اور ان کے پہناووں اور طرز گفتگو اور چہرہ کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ انہیں بیگم کلثوم نواز کی کوئی فکر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…