جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

’’کیا یہ سوالات ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے آئے ہیں ‘‘ ریٹرننگ آفیسر کے مریم نواز سے دو سادہ سوالات پر ن لیگیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا یہ دو سوالات کیا تھے؟مریم نواز کے وکلا نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کیا کہا؟

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش، ریٹرننگ آفیسر کے دو سادہ سوالات، وکلا نے اعتراض اٹھا دیا، کیا یہ سوالات ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے آئے ہیں، ساتھ آئے حامی کا ریٹرننگ آفیسر سے سوال۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنے کاغذات نامزدگی کی

جانچ پڑتال کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئی اس موقع پر ان کے ساتھ ن لیگ کے حامیوں ، وکلا اور رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز سے دو سوالات کئے جن پر ان کے وکلا کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا یہ سوالات آپ اپنے چیمبر میں پوچھ لیں ، قانون کے مطابق آپ یہ سوال نہیں کر سکتے ہیں۔ ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز سے پہلے انرجی بحران کے حوالے سے سوال کیا اور اعتراض اٹھائے جانے ریٹرنگ آفیسر نے پوچھا کہ جب آپ منتخب ہو جائیں گی تو پانی کے بحران کے حوالے سے آپ کیا اقدامات اٹھائیں گی جس پر مریم نواز نے وکلا کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ پانی کے ذخائر اس حوالے سے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ ریٹرنگ آفیسر نے فارن پالیسی کے حوالے سے دوسرا سوال پوچھا کہ افغانستان اور ایران کیساتھ آپ تعلقات کو کیسے دیکھتی ہیںجس پر مریم نواز کے وہاں موجود وکلا نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مریم نواز یہاں صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آئی ہیں لہٰذا فارن پالیسی کے حوالے سے سوالات نہیں پوچھے جا سکتے جو کہ قانون کے مطابق نہیں۔اسی دوران مریم نواز کے ساتھ آئے ایک پیچھے موجود حامی کی جانب سے جملہ کسا گیا کہ کیا یہ سوالات ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے آئے ہیں۔ اسی دوران مریم نواز نے وکلا

اور حامیوںکو مداخلت کرنے سے روکتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا بڑا سیدھا سا جواب ہے کہ ہمسائیوں کیساتھ تنازعات کی شرح صفر ہونی چاہئے، ہمیں معاشی و اقتصادی مقابلےکی طرف جانا چاہئے بجائے اس کے کہ ہم ہر جگہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنازعات شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے ساتھ ان کے وکیل امجد ایڈووکیٹ موجود تھے جبکہ شائستہ پرویز ملک اور ن لیگ کے رہنما ناصر احمد بھٹہ بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مریم نواز کا پرسنل سٹاف بھی ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں موجود تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…