کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم پی آئی بی کے ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ عامر لیاقت ایم کیو ایم میں واپس آئیں گے اور ممکنہ طور پر وہ 2018 کے انتخابات میں متحدہ کے امیدوار ہوں گے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے حوالے سے اچھی خبر آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں لیڈر شپ کا مسئلہ ہو یا نہ ہو مگر ووٹر متحد ہیں، 2018 کا الیکشن ہم ساتھ مل کر ہی لڑیں گے۔حیدرعباس رضوی کی وطن واپسی پر کامران ٹیسوری نے کہاکہ
آئندہ 24 گھنٹوں بہت اہم ہیں، مجھے لگتا ہے عامر لیاقت الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت کی پوزیشن ایسی ہے ماں کو چھوڑ کرجائے تو وہ واپس بھی آجاتاہے، اس لیے وہ جہاں بھی ہیں وہاں وہ سکون میں نہیں وہ ایک بار پھر جلد ایم کیو ایم کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بتایاکہ عامر لیاقت کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے پارلیمانی اجلاس میں بات ہوئی ہے، وہ جذباتی آدمی ہیں جو دل میں ہوتا ہے اسے زبان پر لے آتے ہیں۔