اسلام آباد( آئی این پی) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے ڈکیتی اورسرقہ بالجبرکی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی زبیر احمد شیخ کو دیا ، جنہو ں نے اے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا کی زیر نگر انی ، ایس ایچ او تھانہ سبز ی منڈی انسپکٹر اسجد محمود ، اے ایس آئیز رشید احمد ، عدیل ، فخر ہیڈ کنسٹبیل ، محمد خا لد کنسٹیبل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ،
تشکیلی ٹیم نے سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ملزمان محمد رضوان ولد حق نو از، محمد سلیم ولد محمد اقبال اورمحمد عمران عرف ما نا ولد نو ر شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم کے ذیل مقدما ت 385/17زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 336/17زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 03/18زیر دفعہ 392/411ت پ مقدمہ 18/18زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 30/18زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 74/18زیر دفعہ 356/411ت پ، مقدمہ 61/18زیر دفعہ 392ت پ، مقدمہ 132/18زیر دفعہ 392ت پ، مقدمہ 238/18زیر دفعہ 411ت پ ، مقدمہ 239/18زیر دفعہ 411ت پ درج ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنیکا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا.یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے,ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی پو لیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بر ؤے کا ر لا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔