بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’جس نے چوغہ دیا اس کی تصویر لگا دی‘‘پنجاب کے سرکاری اداروں میں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی تصویروں کی جگہ شہباز شریف کی تصویراں آویزاں حکومت کے جاتے ہی سپریم کورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کیس ، چیف جسٹس کا ہسپتال پر خرچ 20ارب روپے کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا، بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے میٹنگ آف منٹس کا ریکارڈ اور ڈاکٹر سعید اختر سے سوالات کے جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج لاہور رجسٹری میں پاکستانی کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کیس

کی سماعت کی۔ اس موقع پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب سنا ہے کہ آپ ٹی وی پر پیسے دے کر پروگرام کراتے ہیں، آپ اور آپکی بیگم کتنی تنخواہ لیتے ہیں۔ ڈاکٹر سعید نے عدالت کو بتایا کہ میں 12 لاکھ اور بیوی کی 8 لاکھ تنخواہ ہے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا کہ اب آپ نے ہسپتال میں تصاویر بدلی ہیں، بابا ئے قوم اور علامہ اقبال کی جگہ آپ نے انسٹیٹیوٹ میں وزیراعلی کی تصویر لگا رکھی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس نے چوغہ دیا اسکی تصویر لگا دی، آپ اب احتساب کے لیے تیار ہو جائیں، ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت پے کے ایل آئی پر 20 ارب خرچ کیے گئے، ہم اس ہسپتال کے تمام معاملات کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، کسی کو ضائع نہیں کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے پی کے ایل آئی کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے میٹنگ آف منٹس کا ریکارڈ اور ڈاکٹر سعید اختر سے سوالات کا جواب طلب کر لئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس نے چوغہ دیا اسکی تصویر لگا دی، آپ اب احتساب کے لیے تیار ہو جائیں، ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت پے کے ایل آئی پر 20 ارب خرچ کیے گئے، ہم اس ہسپتال کے تمام معاملات کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…