ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم

1  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میںایف آئی اے کی درخواست پر سینئر سول جج عامر عزیز نے معروف ٹی وی اینکر اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا کیس ہے جس میں ایف آئی اے نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زینب قتل کیس میں سیریل کلر عمران کے دو وفاقی وزرا اور فارن کرنسی اکائونٹس سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے بے بنیاد دعوے کر کے پاکستان میں بھونچال برپا کر دیا تھا۔ اپنے ٹی وی پروگرام میں زینب قتل کیس کے حوالے سے انہوں نے بے بنیاد انکشاف کئے جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا پڑا اور انہیں ان کے دعوئوں کو ثابت کرنے کا بھی پورا موقع فراہم کیا گیا جبکہ انہیں تیسرا آپشن غیر مشروط معافی کا بھی دیا گیا جس کو انہوں نے پہلے قبول کرنے سے انکار اور بعدازاں کیس کے رخ کو اپنے خلاف جاتا دیکھ کر اس پر رضامند ہو گئے تھے۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود پروگرام پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیاتھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بیٹھ کر زینب قتل کیس سے متعلق دعوے کیے اور کہاکہ اس کیس کا مرکزی ملزم عمران کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اس کا تعلق غیرملکی تنظیموں سے ہے جو بچوں کو اغوا کرنے کے بعد ان سے جنسی زیادتی کرنے اور اس گھناؤنے فعل کی ویڈیوز بناتی ہیں، انہوں نےملزم عمران کے غیر ملکی اکاؤنٹس ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا اور ان کو طلب کر کے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…