ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں، ہر الیکشن میں ایسے لوگ آجاتے ہیں، نواز شریف

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں، ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں،یہ بڑا الیکشن ہے انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں ۔

پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں، میاں صاحب ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی، اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن، بڑا الیکشن ہے۔صحافی کے سوال آج بہت خوش لگ رہے ہیں؂کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، جس کا تکیہ اللہ پر ہو اسے اللہ خوش رکھتا ہے۔صحافی کے سوال الیکشن اگر ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے پر نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب جواب دیں جس کے بعد جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میں نواز شریف کو مبارک دینے آیا ہوں، میاں صاحب ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے

ہیں، اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔ انہوں نے کہا جنہوں نے بلوچستان کی اسمبلی توڑی وہی باتیں کر رہے تھے۔ آج حکومت ٹوٹ جائے گی۔ کہتے ہیں انتخابات 25 جولائی کو لازمی کروانے پڑیں گے۔ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل دن ہے اعزاز کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا پاناما میں پاکستان کے 400 لوگ ہیں۔’چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں کیا کہیں گے ۔

 

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…