پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کس تاریخ کو سماعت کرنیوالے ہیں؟

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 7 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 7جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے پرویز مشرف اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن 2013 سے قبل تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے 2016 میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔4 اپریل 2016 کو سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی تھی۔سماعت کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی تھی جو اب 7 جون 2018 کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…