لاہور(آئی این پی) محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور ریڈار کے زیر انتظام چلائے جانے والے دو بین الاقوامی فضائی روٹس 5جون تک بند کر دیا‘تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا گزرنا بھی ممنوع قرار دیدیا۔محکمہ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق لاہور ریڈار کے زیر انتظام ڈیرہ اسماعیل خان سے اوکاڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہڑپہ آنے اور جانے والے دونوں فضائی روٹس مکمل طور بند کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بند
ھونے والے دونوں فضائی روٹس سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا گزرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے محکمہ سول ایوی ایشن نے آنے جانے والی تمام پروازوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضع کیا کہ بھارت سے داخل ہو کر افغانستان نکلنے والی غیر ملکی پروازیں بھی یہ روٹ استعمال نہیں کر سکیں گی اور متبادل روٹس کا استعمال کرنے والی پروازوں کو چالیس ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر ہی پرواز کرنا ہو گی۔