لاہور ( این این آئی) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی جیت ہے ۔ انہوں نے خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معزز عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ہے ۔