اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں چوہدری اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چوہدری اشرف گجر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کا
ضمنی الیکشن لڑ چکے ہیں، چوہدری اشرف گجر اس سے قبل ن لیگ کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ چوہدری اشرف گجر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے ہیں، اس موقع پر چوہدری اشرف گجر نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی وجہ سے پارٹی چھوڑی ہے، چوہدری اشرف گجر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عدلیہ، فوج اور نیب جیسے اداروں کی تضحیک کی ہے اور ان کا یہ بیان ہی میرا ن لیگ چھوڑنے کاسبب بنا ہے۔