لاہور( این این آئی) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نامزد نگران وزیرا علیٰ ناصر درانی نے معذرت کر لی ، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ۔ ناصر درانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی
کہ نگران وزیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالو ں ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور(ن) لیگ کے درمیان ناصر خان کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ان کا نام واپس لے لیا گیا تھا ۔