پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ختم نبوت قانون میں ترمیم اس حکومت کا بدترین کام ،چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے، شہریار آفریدی

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اس حکومت کا بدترین کام ہے، چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے، عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں، حکومت اپنے5سالوں کے دوران صحت، تعلیم اور معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔وہ جمعرات کو

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیس سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے5سالوں کے دوران مکمل طور پا ناکام رہی ہے۔ حکومت نے صحت، تعلیم اور اکانومی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ میں عمران خان اور عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عوامی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ ان5سالوں کے دوران عوام مسلم لیگ(ن) کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں کہ ان کی حقیقت کیا ہے۔ انہوں نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے ادارون کو تباہ اور بدنام کیا۔ اس پارلیمنٹ میں چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے۔ قوم اب بھی نا امید نہیں ہے، اس نا امیدی کے دور میں بھی عمران خان عوام کی واحد امید ہیں اور عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا 90فیصد پانی ضائع ہو رہا لیکن کوئی قومی سوچ رکھنے والا لیڈر حکومت میں نہیں ہے جو اس کا تدارک کرے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسے نمائندوں کا آئندہ انتخابات میں چناؤ کریں جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔

 

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…