جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے‘پرویز ملک

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ یوٹرن کے بادشاہ نے پھر یو ٹرن لیا، عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،(ن)لیگ کی حکومت نے پنجاب میں پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں، پنجاب نے کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کیں جس کی

ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پختہ عزم کے ساتھ محنت کریں تو ملک کو قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنایا جاسکتا ہے اور پنجاب کے ترقی کے ماڈل کو پورے پاکستان میں پھیلانا ہے،دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو ایسی قیادت کو سامنے لاتی ہیں جو عوام کی خدمت کی اہلیت اور جذبہ رکھتی ہوں، دھرنے، الزام تراں شی اور منفی سیاست کے ذریعے قوم کی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی گئی،شفاف احتساب کے عمل کے ذریعے ہی ملک آگے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، دونوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا،نیازی جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…