جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

انتخابات 2018 ٗالیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین، انتخابی عملے،سکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین، انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔غیر ملکی مبصرین کیلئے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا، جس کے مطابق مبصرین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل کے مشاہدے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق اجازت نامے کو نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا اور پاکستان کی سالمیت کے احترام کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ مبصرین پاکستان کے قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی اہلکاروں کے اختیارات کا احترام کریں گے اور وہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین کو مکمل سیاسی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مبصرین ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جس سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں تاثر جائے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار بھی نہیں کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملے کے لیے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا، جس کے مطابق انتخابی عملہ پولنگ اسٹیشن پر وقت کی پابندی کرے گا۔اس کے علاوہ پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے ادا کرے گا، عملہ ووٹرز، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مبصرین کے ساتھ تعصب نہیں برتے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ عملہ کسی سیاسی کارروائی یا انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنے گا اور کسی جماعت کا بیج یا انتخابی نشان نہیں لگائے گا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ عملہ رائے دہندگان کے حق رائے دہی کی رازداری کو یقینی بنائے گا اور بزرگ شہریوں،

خواجہ سراؤں، حاملہ خواتین اور معزور افراد کو رہنمائی و سہولیات فراہم کرے گا۔انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔اس ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈی آر او، آر او اور پولنگ عملے کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار مکمل تعاون کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی عملہ غیر جانبدار رہے گا اور کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں کام نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ پولنگ کے دوران آر او اور پریزائڈنگ افسر کے تمام قانونی احکامات پر عملدرآمد کریں گے ٗ تاہم سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر یا جس جگہ پریزائڈنگ افسر ان کی تعیناتی کریں گے وہاں موجود رہیں گے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں پریزائڈنگ افسر کے حکم کے بغیر داخل نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹر کو سہولت فراہم کریں گے اور ووٹرز کو دوستانہ ماحول میسر کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…