اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس، صدر مملکت کی تنخواہ بڑھانے کا بل منظور، عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیریں مزاری نے رائے دی صدر کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس میں عابد شیر علی نے شیریں مزاری
سے معافی مانگ لی۔عابد شیر علی معافی مانگنے شیریں مزاری کی نشست پر پہنچ گئے۔سپیکر ایاز صادق نے عابد شیر علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا، ویلڈن عابد، آپ ڈاکٹر صاحبہ سے معذرت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہی عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے ناشائستہ رویہ اختیار کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے مراد سعید اور وزیرمملکت کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔