خیبر پختونخوا ہ میں ایک ارب 22 کروڑ درخت واقعی لگے ہوتے تو پشاور میں اس وقت برفباری ہو رہی ہوتی،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ نے تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے

31  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کاکہنا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے الگ وزارت بنائی اور وفاقی بجٹ میں اس کے لیے 8فیصد بجٹ کا مختص ہونا بھی بڑی بات ہے۔ وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت دس کروڑ درخت لگائے گئے جبکہ اسلام آباد میں گھر گھر شجر کاری پروگرام کے تحت طلبا ء سے درخت لگوائے گئے۔انہوں نے خیبر پختونخوا ہ میں تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی پروگرام

پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ میں ایک ارب 22 کروڑ درخت واقعی لگے ہوتے تو پشاور میں اس وقت برف باری ہو رہی ہوتی اور اس پر وہ تحریک انصاف کو سلیوٹ کرتے۔کراچی میں 2015 کے بعد اس سال بھی گرمی کی شدید لہر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے تحت آگاہی مہم چلائی گئی اگرچہ یہ ان کی انتظامی ذمہ داریوں میں شامل بھی نہیں تھا۔گلیشیئر پگھلنے، سمندری سطح بڑھنے اور سیلابی صورتحال سے زرعی اراضی زیر آب آنے کا امکان پاکستان کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…