ہفتہ‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2024 

5سال ہم نے آپ کی منتوں میں گزار دیئے ، میں گھر جا کر بتاؤں گا کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں ، شیخ آفتاب کا شیریں مزاری سے مکالمہ، سپیکر کے دلچسپ ریمارکس

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزار ی مقبول ترین رہنماء بن گئیں،سپیکرسردار ایاز صادق نے ،شیخ آفتاب ، اعجاز جاکھرانی اور شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوادیا ،

جس پر شیخ آفتاب نے شیریں مزاری سے کہا کہ پانچ سال ہم نے آپ کی منتوں میں گزار دیئے ہیں میں گھر جا کر بتاؤں گا کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن سے پورا پاکستان ڈرتا ہے،چوہدری خادم حسین نے کہا کہ شیریں مزاری کو بو لنے کی عادت ہے ، جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ تو کہہ رہی ہیں کہ میں تو آئی ہی اس لئے ہو۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ(ن) کے چیف وہپ اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور پی ٹی آئی کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوایا۔جس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور سپیکر کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سپیکر نے انتہائی قیمتی تحفہ بھجوایا ہے انہوں نے شیریں مزاری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پانچ سال ہم نے آپ کی منتوں میں گزار دیئے ہیں میں گھر جا کر بتاؤں گا کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن سے پورا پاکستان ڈرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ نے ایسی بات کردی ہے کہ مجھ سے یہاں بیٹھا ہی نہیں جارہا۔ ایک اور مو قع پر چوہدری خادم حسین نے نکتہ اعتراض پر بات کر نے کے دوران کہا کہ شیریں مزاری کو بو لنے کی عادت ہے ، جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ تو کہہ رہی ہیں کہ میں تو آئی ہی اس لئے ہوں۔  سپیکرسردار ایاز صادق نے ،شیخ آفتاب ، اعجاز جاکھرانی اور شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوادیا

موضوعات:



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…