جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے خیبر پختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کی منظوری دے دی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلی کیلئے حمایت اللہ اور اعجاز قریشی کے ناموں کی منظوری دیدی ہے جبکہ پنجاب میں ناصر کھوسہ کی بطور نگران وزیراعلی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کو تحریک انصاف ک مرکزی قائدین کا

اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حمایت اللہ اور اعجاز قریشی کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں ناصر کھوسہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی بھرپور تحسین کرتے ہوئے انضمام پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔ اجلاس میں اس مؤقف پر اتفاق کیا گیا کہ بہتر ہو گا اگر الیکشن کمیشن فاٹا میں انتخابات کی تاریخ مقرر کر دے۔ ترجمان کے مطابق تحریک انصاف انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو ضلعی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس منعقد کرنے اور ٹکٹوں کے اجراء کا عمل شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات کے حل کیلئے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…