جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ریکارڈ ساز کرپشن، بس ریپٹڈ ٹرانزٹ منصوبہ میں پونے تین کروڑ روپے مالیت کی فی بس خریدنے پر پرویز خٹک کے خلاف نیب سے اہم مطالبہ کر دیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریکارڈ ساز کرپشن، بس ریپٹڈ ٹرانزٹ منصوبہ میں پونے تین کروڑ روپے مالیت کی فی بس خریدنے پر پرویز خٹک کے خلاف نیب سے اہم مطالبہ کر دیا گیا پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ملک کے سینئر پارلیمنٹرین سینیٹر الیاس احمد بلور نے بس ریپٹڈ ٹرانزٹ منصوبہ میں پونے تین کروڑ روپے مالیت کی فی بس خریدنے پر سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پرویز خٹک کیخلاف نیب تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے کہ پنجاب میں کوریا سے ایک کروڑ روپے مالیت کی فی میٹرو بس خریدی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں چائنا سے پونے تین کروڑ روپے مالیت کی فی بس خریدی گئی اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ے گئے ۔ ایک بیان میں ملک کے سینئر پارلیمنٹرین اور ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہاکہ نیب بس ریپٹڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ہونیوالی کرپشن اور بے قاعدگیوں کی غیر جانبدار تحقیقات کرے خاص طور پر بسوں کی خریداری میں ہونیوالی غضب کی کرپشن عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ اُنہیں معلوم ہوسکے کہ اس صوبے میں کرپشن کرنیوالوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو کس طرح لوٹا اور کرپشن کے بازار گرم کئے ۔ سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ اگر نیب نے بی آر ٹی منصوبے میں ہونیوالی کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات نہ کیں اوراس منصوبے میں کمشن کی صورت میں ہڑپ کی گئی رقم کی ریکوری نہ کی تو عوام کا اس ادارہ سے اعتماد اٹھ جائے گا اور یہ واضح ہوجائے گا کہ نیب جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…