اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ٹی او آرز پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد کردیئے اور تحقیقاتی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراضات جمع کرائے تھے جس پر
الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔آج الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی پرپی ٹی آئی کے اعتراضات مستردکردیئے اور تحقیقاتی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہیواضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آرز،طریقہ کارپراعتراضات کیے تھے اورالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر 28 مئی کوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔