کراچی(آئی این پی)کراچی کی انسدا د دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 ملزمان کوا نسپکٹرشفیق تنولی پرخودکش حملے اورقتل کاجرم ثابت ہونے پر 4 بارسزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے مقتولین کے ورثاکوایک لاکھ روپے فی کس دیت ادا ئیگی کابھی حکم دیا ہے۔کراچی پولیس کے مطابق مجرمان ندیم خان،عابدعلی اور نوررشید نے اپریل 2014میں شفیق تنولی پرخودکش حملہ کیا جس میں شفیق تنولی سمیت جلال احمد،داؤدقریشی اوراعجازجاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا مزید
کہنا تھا کہ شفیق تنولی ہائی پروفائل مقدمات کے تفتیشی افسر تھے اور مجرمان نے ان پر خودکش حملہ کرانے کااعتراف کیاہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 ملزمان کو 4 بارسزائے موت کی سزا سنا دی ،مجرمان میں ندیم خان،عابدعلی اور نوررشیدشامل ہیں۔خودکش حملے اورقتل کاجرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرمان کوانسپکٹرشفیق تنولی سمیت 4افراد کے قتل میں سزائے موت سنائی جبکہ اقدام قتل سمیت دیگردفعات میں 7سال سے زائد کی سز ا بھی سنائی گئی ہے۔