اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں ،اگر وہ کسی نہ کسی طرح وزیر اعظم بن گئے اور ہمارے نام ای سی ایل میں ڈالے توہم نے مشرف کی ای سی ایل کو دس سال برداشت کیا اسے بھی کر لیں گے۔منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں توانائی سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم
بن کر موجودہ پوری کابینہ کا نامای سی ایل میں ڈالیں گے جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کوئی وجہ بھی ہونی چاہیے،عمران خان خود کو ابھی سے ہی وزیراعظم سمجھنے لگ گئے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی امید نہیں، اگر وہ کسی نہ کسی طرح وزیر اعظم بن گئے توہم نے مشرف دور میں دس سال ای سی ایل برداشت کی اگر اب بھی ایسا ہوا تو برداشت کرلیں گے،اس لئے ہمیں اس بات سے کوئی خطرہ نہیں)