سرگودھا(این این آئی)۔زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے سرگودھا ریجن کے متوقع امیدواروں کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس میں سرگودھا سے قومی اسمبلی کیپانچوں حلقہ جات کے لئے این سے 88 سے ندیم افصل چن،این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز۔این اے 91 سے چوہدری عامر سلطان چیمہ،این اے 92 سے ظفر قریشی / جاوید حسنین ،ضلع خوشاب کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے
93 سے ملک عمر اسلم اعوان ،این اے 94 سے ملک احسان اللہ ٹوانہ /گل اصغر بگھور،ضلع میانوالی کے دونوں حلقہ قومی اسمبلی این اے 95 سے عمران خان ،این اے 96 سے امجد نیازی ،ضلع بھکر کے دونوں قومی اسمبلی حلقہ میں این اے 97 سے ثناء4 اللہ مستی خیل ،این اے 98 سے ڈاکٹر افضل ڈھنڈلہ کے نام تجویز کئے گےجو حتمی فیصلہ کےلئےکمیٹی کوپیش کئےجائیں گےجس میں غوروخوص کےبعد حتمی امیدواران کا اعلان کیا جائے گا۔