لاہور (ا ین این آئی) پنجاب حکومت نے سکولوں میں پہلی سے ساتویں کلاس تک قرآن مجید کی بمعہ ترجمہ ناظرہ تعلیم لازمی قرار دیدی ۔ اس ضمن میں افتتاحی تقریب صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان کی زیرصدارت آج ( بدھ ) 30مئی کو صبح 10:30 بجے ،ایوان وزیراعلیٰ، 90شاہراہ قائداعظم پر ہوگی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان ہوں گے۔