بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ریلوے کا ریکارڈجلانے کیلئے ڈی ایس آفس لاہور میں آگ لگادی گئی ،کتنا نقصان ہوا؟ افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وزیر ریلوے سعد رفیق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایس آفس لاہور میں آتش زدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ہیڈکوارٹرز ، ریلوے اسٹیشن ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس سمیت تمام دفاتر اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر ریلویز نے ڈی ایس آفس لاہور میں آتش زدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ ریلوے کا تمام اہم ریکارڈ محفوظ ہے۔

آگ لگنے کے واقعے پر ڈویژنل پرسانل آفیسر اور ایس ایس پی  ریلوے پولیس عتیق الرحمان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کام کررہی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈی ایس آفس میں خفیہ کیمرے بھی لگوادئیے ہیں اور دفاتر میں داخلے کے مقامات کو بھی محفوظ بنایا جارہاہے۔ خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ آگ لگنے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ان نامعلوم شرپسندوں کے خلاف بھی ایک دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیاہے جنہوں نے ڈی ایس آفس میں آگ لگانے کی کوشش کی مگر بھرپور انتظامات کی وجہ سے ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔ آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلویز کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز ، ریلوے اسٹیشن اور ڈی ایس آفس میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ ڈی جی ایم آفس سے جاری مراسلے میں تمام اسٹاف کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے اور اہم ریکارڈ کو مزید محفوظ بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ نئے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر کا ریکارڈ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کی بجائے نیسپاک میں موجود ہے اور لینڈ ریکارڈ کی بھی کمپیوٹرائزیشن کی جاچکی ہے۔لہٰذا اہم ریکارڈ کے ضائع ہونے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…