جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے افغان ٹرانزٹ کے غلط استعمال پر قید و جرمانے کی سزاؤں کا اعلان کردیا،سامان اور سامان لے جانیوالی گاڑی ضبط کرلی جائے گی،تفصیلات جاری

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال میں ملوث تاجروں پر بھاری جرمانے اور7 سال تک قید کی سزائیں دینے کا قانون نافذ کردیا ہے جبکہ غیر قانونی اشیا کی ترسیل میں استعمال ہونیوالی گاڑیاں ضبط کرکے اشیا کی مالیت سے10 گنا زیادہ جرمانے عائد کیے جائیں گے۔فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے کسٹمزایکٹ 1969 میں کی جانے والی ترامیم نافذ کردی گئیں۔اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ

فنانس ایکٹ کے ذریعے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 156 کے پارٹ بی میں شامل کی جانے والی والی نئی کلاز 63(i) میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی گاڑی میں ٹرانسشپمنٹ کیلیے لوڈکیا ہوا سامان اپنے اصل مقام پر پہنچنے کے بجائے راستے میں کسی دوسری جگہ اتارا جاتا ہے اوروہ پکڑا جاتاہے تو وہ سامان اور سامان لے جانیوالی گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔اسی طرح اگر وہ سامان ممنوعہ یا پلفرڈ ہوگا تو اس صورت میں بھی سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ درآمد کنندہ، نگران اور بونڈڈ کیریئر کیخلاف کارروائی ہوگی اور گاڑی وسامان ضبط کر کے ضبط کی جانے والی اشیا کی مالیت سے10گنا زیادہ جرمانہ عائد کیا جائیگا اور مزید سزا کیلیے اسپیشل جج کے سامنے کیس چلایا جائیگا۔ اس کیس میں7سال تک سزا دی جاسکے گی۔دستاویز میں مزیدکہا گیاکہ اگر اشیا کی درآمد کیلیے سامان کی ٹرانسشپمنٹ کیلیے ٹرانسشپمنٹ رولز کی خلاف ورزی کی جائے گی تو اس صورت میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص، ان لینڈ کیریئر اور نگران پر5 لاکھ روپے تک جرمانہ یا درآمدی سامان پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مالیت سے 3 گنا زیادہ جرمانہ عائد کیا جائیگا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…