اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ماں نے گھر کو آگ لگا دی، بچوں سمیت8افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹائون میں افسوسناک واقعہ میں ماں نے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ماں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلدیہ ٹائون کے ملنگ گوٹھ میں واقعہ گھر میں رات گئے آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔مرنیوالوں کی شناخت گلزارہ بی بی، نازیہ، ظفر، نائلہ، ریحان، رقیہ، طیب اور اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ
زخمیوں میں ساجد اور سائیں داد شامل ہیں۔زخمی ہونے والے نواجون ساجد کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی تو وہ سب ایک کمرے میں موجود تھے اور ان کے والد باہر سو رہے تھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ساجد کے مطابق ان کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور ان کا دو سال سے علاج بھی چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر میں آگ مرنے والے بچوں کی ماں گلزارہ بی بی نے لگائی تھی جو خود بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھی۔خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ جیسے ہی کمرے سے اٹھ کر باہر گیا اس کی بیوی نے آگ لگا دی۔