بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ٹکٹ پر اختلافات،تحریک انصاف کے دو بڑے رہنماؤں میں ٹھن گئی،شاہ محمود قریشی کا گروپ ناراض،جہانگیر ترین نے ن لیگ کو چھوڑ کرآنیوالی شخصیت کو ٹکٹ دیدیا

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن)سرگودھا کے حلقہ این اے 90 کے ٹکٹ کیلئے جہانگیر ترین شاہ محمود قریشی آمنے سامنے،جہانگیرنے این اے 90 کا ٹکٹ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرآنیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کو د یدیا جس پر شاہ محمود قریشی اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ممتاز اختر کاہلوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے،دنوں امیدواروں میں ٹکٹ کی جنگ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،اس کا پتہ آنے والا وقت بتائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن

صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے این اے 90 کے ٹکٹ ملنے کے وعدے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، جس کے بعد جہانگیر ترین نے انہیں ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا ، اس علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹیریٹ چلانے والے ممتاز کاہلوں کو نذر انداز کر کے نئی آنے والی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کھل کر مخالفت کی جس کے بعد ممتاز کاہلوں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا، بعد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس پر شاہ محمود قریشی نے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ٹکٹ پارٹی کے پرانے ورکرز کو دلوانے کی یقین دہانی کروائی اور جہانگیر ترین سے این اے 90 کے ٹکٹ پر چپقلش بھی ہوئی اورشاہ محمو قریشی کھل کر سامنے آ گئے،اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ پرانے ورکز کو دیا جانا چاہے جس پر جہانگیر ترین نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی سپورٹ کی ٹکٹ کے حصول کیلئے دونوں امیدوار ں میں گھسمان کی جنگ جاری ہے ایک سائیڈ پر وفاداریں تبدیل کر کے مسلم لیگ چھوڑ کر اقدار کی لالچ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والی رکن صوبائی اسمبلی ہیں تو دوسری جانب عرصہ دراز سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ساتھی ممتاز اختر کاہلوں ہیں پی ٹی آئی کی قیادت اب نظریاتی امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے یا پھر نئی آنے والی امیدوار کو آنے والا وقت ہی بتائے گا،ممتاز اختر کاہوں نے سرگودھا کی 22 یونین کونسلوں میں سے پی ٹی آئی کا ایک بھی چیئر میں یا کونسلر منتخب نہیں کروایا اور ممتاز کاہلوں اور اسلم نوید وڑائچ سے پارٹی ورکرز کو شکایات تھی کہ یہ حلقہ میں کسی کو بھی نہیں ملتے چند مخصوص لوگوں سے رابط رکھتے ہیں،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…