اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے،۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی
سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی اس نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی،تحریک انصاف نے کمیٹی کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے سکروٹنی میں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے،تحریک انصاف نے بار بار وکیل تبدیل کیے،ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے ۔