جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

تہلکہ خیز انکشاف۔۔پاکستان کے نامزد نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے 2013کے عام انتخابات کے بعد عمران خان کے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے وقت کیا اہم کردار ادا کیاتھا؟انہیں اسوقت کیا اہم عہدہ سونپا گیا تھا؟

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر الملک دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کر چکے ہیں اس لئے امید ہے کہ وہ ان تجربات کی روشنی میں ایسے شفاف انتخابات کرائیں گے جس کی وجہ سے عوام کا اس پراسس پر اعتماد بحال ہو ۔

اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ناصر الملک چیف جسٹس پاکستان رہے ہیں اور قانون سے گہری وابستگی رکھنے والے شخص ہیں ۔انہوں نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کی جہاں انہوں نے بڑے تحمل اور برد باری کے ساتھ ہر جماعت کے نقطہ نظر کو سنا ۔ ان کے سامنے سارا نقشہ اور تصویر ہے اس لئے قوم کی امنگیں اور توقعات ان کے سامنے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ماضی کے تجربے اور روداد کو سامنے رکھتے ہوئے 2018ء میں اس نوعیت کے انتخابات کرائیں گے جس سے پوری قوم کا اس پراسس پر اعتماد بحال ہو ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نامزد نگران وزیر اعظم ایسی کابینہ تشکیل دیں گے اور بیورکریسی میں ایسی ری شفلنگ کریں گے جس سے شفاف انتخابات ایک حقیقت بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی بھی بہت قابل احترام شخصیت ہیں اور وہ بھی ملک کے چیف جسٹس رہے ہیں اور ہمارے لئے محترم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دئیے تھے اور انہوں نے اپنی رائے تبدیل کی لیکن اس حوالے سے انہوں نے ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کیا ۔ہمیں جسٹس(ر) ناصر الملک کے نام پر کوئی تحفظات نہیں ۔ انہوں نے خیبر پختوانخواہ میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب کہا کہ جے یو آئی (ف) اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی رسہ کشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

 



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…